بہت عرصہ ہوا , اک دن...
بتایا تھا مجھے , اس نے...
بنانا کچھ نہیں آ تا
اگر میں کچھ بناتی ھوں ...
تو بس چا ۓ بناتی ھوں ...!
پیو گے نا...؟؟
اور میں اس بات پر...
مسکراتا ہی رھتا تھا...
کہ ...
بنانا کچھ نہیں آ تا....؟
بناتی ھو تو بس چا ۓ ....؟
مجھے چا ۓ سے الجھن ھے...
نہیں پیتا......., نہیں پیتا...
اور ...
اب اس بات کو گزرے...
زمانے ھو گۓ..., کتنے...
نہیں معلوم مجھ کو کہ...
وه کیسی ھے.. کہاں پہ ھے..
مگر اب..!
چا ۓ پیتا ہوں..!!!
بڑی کثرت سے پیتا ہوں..
بڑی حسرت سے پیتا ہوں ...











