یو ایس اوپن،جرمن کھلاڑی کا 25 سال کے بعد بڑا کارنامہ
نیویارک (جی سی این رپورٹ)یو ایس اوپن ٹینس میں جرمنی کے الیگزینڈر زیورو (ALEXANDER ZVEREV ) نے کروشیا کے بورنا کورک(BORNA CORIC) کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، ویمنز سنگلز میں نوامی اوسکا اور جینیفر بریڈی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔یو ایس اوپن مینز سنگلز ایو نٹ کے کوارٹر فائنل میں الیگزینڈر زیورو اور کروشیاکےبورنا کورک کے درمیان اچھا مقابلہ ہوا ، پہلا سیٹ بورنا کورک نے جیتا لیکن اس کے بعد الیگزینڈر زیورو نے مسلسل 3 سیٹس جیت کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی۔الیگزینڈرزیورو1995ء میں بورس بیکر کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے والے پہلے جرمن کھلاڑی ہیں۔ Read the full article









