دنیا میں پہلی مرتبہ ایک امریکی شہری کو ہارٹ ٹرانسپلانٹ (دل کی پیوند کاری) کے ذریعے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سؤر کا دل لگا دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم میں پاکستانی ڈاکٹر محی الدین بھی شامل ہیں۔ ان کا تعلق کراچی سے ہے۔ یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل سکول کے مطابق مریض کا کامیابی سے ٹرانسپلانٹ ہوا جس کے بعد امریکا سے تعلق رکھنے والے 57 سالہ ڈیوڈ بینیٹ دنیا کے پہلے ایسے انسان بن گئے ہیں جن میں سور کا دل لگایا گیا ہے۔ https://www.instagram.com/p/CYnM_xKrSq5/?utm_medium=tumblr














