اسٹیٹ بینک کی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کی نئی حکمت عملی، انتہائی زبردست فیصلہ کراچی (این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے نئی حکمت عملی اختیار کرلی ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہاہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی آئندہ ہفتے سے ڈیجیٹل اکائونٹ کھول سکیں گے،اس ڈیجیٹل اکائونٹ سے وہپاکستان اسٹاک مارکیٹ اور حکومتی تمسکات میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔ایک خصوصی انٹرویومیں گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹرباقر رضانے کہا کہ ڈیجیٹل اکائونٹ سے بنیادی بینکنگ کی سہولیات حاصل کی جاسکیں گی، 8 مقامی بینک ڈیجیٹل اکائونٹ کی سہولت فراہم کریں گے۔رضا باقر نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکائونٹ اسی سہولت کا نام ہوگا، یہ اکائونٹ ڈالر اور پاکستانی
















