بیکار ذہنی چال سے خود کو بچایا عِشق نے سُچّا رہا مَن کو لگا , پھر آزمایا عِشق نے اس سانپ سیڑھی کھیل سے پہلے جنوں کو شہ ملی پھر ایک دم سے مار کر نیچے گرایا عِشق نے ناراضگی کے خوف نے مجھ کو ستایا رات بھر شانے دَبا... کہنے لَگا... کیسا رُلایا ؟ عِشق نے اے سَر پِھرے , اے رَس بھرے , اے مَدھ بھرے , اے ہَم نوا اے روحِ مَن , اے راہِ فَن , کیا کیا سکھایا عِشق نے کانوں میں میرے شہد سے میٹھی صدائیں گھول دیں قوسِ قزا کے حُسن کو پھر سے چرایا عِشق نے چڑیا کا توڑا گھونسلہ , لوگوں نے چھینا آشیاں اس بے حِسی کو دیکھ کر ناخن چبایا عِشق نے مَنّت ادا کرنا دھمالیں ڈالنا دربار میں یَک جاں کبوتر اور ملنگوں کو نچایا عِشق نے ردا فاطمه . . . . . . #urdughazals #urduthoughts #urduadab #urdulitrature #ghazal #nazm #sand #punjabpakistan #ishaq #ghazal #urdulyrics #lyricist #lyrics #feelings #urdushayri #urdulanguageandliterature #urdupoetrypoint #writersociety #contentcreator #poetess #poetcommunity #ridafatimaofficial #ridafatimawriter https://www.instagram.com/p/CT2QoVDIIis/?utm_medium=tumblr



















