مجھے فیری ٹیلز بہت پسند ہیں، ان میں سب سے اچھی بات مصائب سے لڑنے کا حوصلہ ہے، خواب پورے کرنے کی جستجو ہے، زندگی جینے کا ولولہ ہے، روپونزل اپنا بچپن اپنی کم سنی ایک قلعہ میں قید ہو کر گزارتی ہے مگر پھر بھی وہ ہار نہیں مانتی، وہ خود کو خواب دیکھنے سے نہیں روکتی اور پھر ایک دن زندگی اس پر مہربان ہوتی ہے، اس کے سبھی خوابوں کی تکمیل ہوتی ہے۔ ہم لڑکیوں کی زندگی بھی ان فیری ٹیلز کی طرح ہوتی ہے، ہم بچپن سے ہی خواب بُننا شروع ہو جاتی ہیں، دنیا دیکھنے کی خواہش رکھتی ہیں، اگر ہم ان فیری ٹیلز کی طرح ہوتی، اپنے خواب پورے کرتی، ایسی جگہوں پہ رہتی تو بھی ہم فیری ٹیلز ہی پڑھ رہی ہوتی، تب بھی خواب ہی دیکھ رہی ہوتی اور اچھی لڑکیاں اپنے خوابوں کی تکمیل کے پیچھے نہیں بھاگتی بلکہ ہر حال میں اپنے رب کا شکر ادا کرتی ہیں، اپنی زندگی کو ایسی بے مثال کہانی بناتی ہیں جو دوسروں کے لیے فیری ٹیل بن جاتی ہے🦋
سائرہ انجم ♡
Kamli Writes














