وہ اکثر مجھ سے کہتی ہے مجھے مت اس قدر چاہو کہ میں اک عام لڑکی ہوں تمہاری عادتوں سی کوئی بھی عادت نہیں مجھ میں نہ شعر و شاعری سے کچھ شغف ہے اور نہ موسم مرے دل کو بہت بے چین کرتے ہیں نہ بُوندوں میں مجھے موسیقیت محسوس ہوتی ہے نہ مجھ کو چاند راتوں کا فسوں پاگل بناتا ہے تمہاری عادتوں سی کوئی بھی عادت نہیں مجھ میں مجھے مت اس قدر چاہو وہ اکثر مجھ سے کہتی ہے مگر اُس کی نگاہوں سے یہ سچائی چھلکتی ہے اگرچہ ایک بھی عادت مری اُس کی نہیں ملتی مگر اک مشترک جزبہ جو ہم میں سانس لیتا ہے اُسے محسوس ہوتا ہے اُسے میری، مرے ہونے، مری چاہت کی عادت ہے اُسے مجھ سے بہت زیادہ، بہت زیادہ محبت ہے مجھے وہ عام سی لڑکی بہت ہی خاص لگتی ہے جسے نہ شاعری سے کچھ شغف ہے اور نہ موسم اُسے بے چین رکھتے ہیں اُسے کیسے بتاؤں میں! کہ میں لفظوں میں اُس کی ہر ادا تصویر کرتا ہوں میں جو تحریر کرتا ہوں، اُسے تحریر کرتا ہوں مجھے اُس کے ہر اک موسم، ہر اک عادت کی عادت ہے مجھ اُس سے بہت زیادہ، بہت زیادہ محبت ہے میں اُس کو چاہتا ہوں تو مری تکمیل ہوتی ہے اُسے نہ چاہ کر خود ہی ادھورا کس طرح کر لوں میں آخر کس طرح دل کو غموں کی آگ میں بھر لوں اُسے اک پل جو نہ سوچوں تو جیسے سانس رُک جائے میں کیسے خودکشی کر لوں ۔۔!!! #rAsHiDFaNaA #dubai #dxb #burdubai #facetime #fashion #love #canada #pakistan #uk #myfav #instagood #insta #instagram #facebook #twitter #youtuber #followme #rAsHiDFaNaA https://www.instagram.com/p/B13AUk3BpC0/?igshid=mgn6fk0qhs8c











