سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس سلسلہ سروری قادری کے اکتیسویں شیخِ کا مل ہیں۔ اس سلسلہ کا آغاز سرورِ کائنات حضرت محمدؐ سے ہوا اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے توسط سے یہ امتِ مسلمہ میں منتقل ہوا۔ سیدنا غوث الاعظم حضرت شیخ عبد القادر جیلانیؓ سے ہوتا ہوا سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھوؒ اور پھر ان سے سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علیؒ تک پہنچا جنہوں نے اس سلسلہ کا تمام تر روحانی ورثہ اور خزانۂ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کو منتقل فرمایا۔
دنیا بھر میں فقر، جو دینِ اسلام کی حقیقی روح اور اللہ کا قرب و دیدار حاصل کرنے کی باطنی راہ ہے، کی دعوت کو منظم طریقے سے عام کرنے کے لیے سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے2009ء میں تحریک دعوتِ فقر کی بنیاد رکھی۔ تحریک دعوتِ فقر ایک رجسٹرڈ اور غیر سرکاری و غیر سیاسی جماعت ہے جس کا فرقہ واریت سے کوئی تعلق نہیں۔
ہم آپ کو تحریک دعوتِ فقر (Bani Tehreek Dawat e Faqr) کی ویب سائٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔ یہ سائٹ دنیا میں فقر کی تعلیمات کی واحد ترجمان ہے۔












