New Post has been published on http://goo.gl/Ka6yxl
23 فروری کو کھیلے جانے والے پاکستان سپرلیگ کے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے میدان میں اتریں گیں جب کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں بھرپور فارم میں ہیں اور کپتان مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کرنے والے سرفراز احمد ٹائٹل جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پاکستان سپرلیگ کے پہلے مرحلے میں 8 میچز کھیلے جس میں سے 6 میں کامیابی حاصل کی جب کہ پلے آف کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم نے پشاور زلمی کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے پورے ایونٹ میں 8 میچز کھیلے جس میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی اور پلے آف کے تیسرے میچ میں پشاورزلمی کو 50 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔














