اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کے ضمن میں عمران خان سے ہونیوالی فاش غلطیوں میں شاہ محمود قریشی کا پراسرار کردار ۔۔۔۔۔ ایسے انکشافات کہ تبدیلی کی ناکامی کی اصل وجہ سامنے آگئی
اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کے ضمن میں عمران خان سے ہونیوالی فاش غلطیوں میں شاہ محمود قریشی کا پراسرار کردار ۔۔۔۔۔ ایسے انکشافات کہ تبدیلی کی ناکامی کی اصل وجہ سامنے آگئی اسلام آباد (جی سی این نیوز) سچ پوچھیں تو شاہ محمود قریشی کی نسبت وزیراعظم کی خارجہ پالیسی کی سمت متعین کرنے میں زلفی بخاری کا کردار کئی گنا زیادہ ہے۔جبکہ وزیرخارجہ کاکردار وزیراعظم خود ادا کررہے ہیں اور بدقسمتی سےوہ اس میدان کی نزاکتوں کو سمجھتے نہیں۔ چین ہو کہ سعودی عرب ہر محاذ پر پنڈی والے ان کے لئے معاملہ بناتے اور وہ بگاڑتے رہتے ہیں۔ نامور کالم نگار سلیم صافی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔چینیوں کو شکایت ہوجاتی ہے ۔ پنڈی والے مداخلت کرکے معاملات درست کرلیتے ہیں لیکن اگلے روز وزیراعظم خود یا ان کے کوئی وزیر ایسی حرکت کرلیتے ہیں کہ معاملہ دوبارہ بگڑ جاتا ہے ۔ یہی صورت حال سعودی عرب کے ساتھ ہے ۔پنڈی والوں نے ان کی محمد بن سلمان کے ساتھ دوستی کرادی لیکن وہ دوستی پہلے تنائو اور اب مخاصمت میں بدل گئی ۔شاہ محمودقریشی یقینا سفارتی نزاکتوں کو سمجھتے ہیں لیکن بدقسمتی سے وہ وزیراعظم کی ناراضی سے بچنے کے لئے صحیح مشورہ دینے کی ہمت نہیں کرتے ۔مثلا یہ شاہ محمود قریشی کا فرض تھا کہ وہ وزیراعظم کو بتاتے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کرائون پرنس کے ذاتی جہاز میں جانا مناسب نہیں لیکن انہوں نے انہیں نہیں روکا۔ پھر اگر خان صاحب نہیں سمجھ رہے تھے تو قریشی صاحب تو سمجھ رہے تھے کہ ترکی، ایران اور ملائشیا کے سربراہوں کے ساتھ مل کر اتحاد بنانے کا سعودی عرب سے کیا ردعمل آئے گا لیکن انہوں نے وزیراعظم کو روکا اور نہ یہ نزاکت سمجھائی۔پھر جب وزیراعظم امریکہ اور ایران کے مابین ثالثی کی سفارتی بڑھک ماررہے تھے تو Read the full article
















