Farmoodat Sultan ul Arifeen | Aqwal e Bahoo | Taigh e Barhana | Part 1 |...
اولیا اللہ کے اقوال ان کے بلند مرتبہ اور قربِ الٰہی کا عکاس ہوتے ہیں۔ ان کی تعلیمات میں نہ صرف معرفت ِالٰہی کے اسرار بیان کیے گئے ہوتے ہیں بلکہ ان کی تعلیمات حیاتِ انسانی کے ہر پہلو کا احاطہ کرتے ہیں اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ یہ اقوال نفس کا تزکیہ کرتے ہیں، قلب میں عشق ِحقیقی کا جذبہ پیدا کرتے ہیں اور راہِ سلوک کی منازل طے کرنے میں معاون و مددگار ہیں۔ اس پوڈ کاسٹ میں سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی تصنیف مبارکہ ’تیغِ برہنہ‘ سے منتخب اقوال پیش کیے جا رہے ہیں۔















