مانا: بحرین کے وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان ال خلیفہ 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔وہ 49 برس تک وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہے۔ عرب میڈیا کے مطابق بحرین کے وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان طبیعت کی ناسازی کے باعث امریکہ کے مائیو کلینک میں زیرعلاج تھے۔84 سالہ شیخ خلیفہ بن سلمان ال خلیفہ کی تدفین بحرین میں کی جائے گی۔بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی ال خلیفہ نے ملک بھر میں ایک ہفتہ سوگ کا اعلان کیا ہے جس کے دوران سرکاری پرچم سرنگوں کیے جائیں گے نیز کل جمعرات سے تمام سرکاری محکموں میں تین دن تعطیل ہوگی۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق شیخ خلیفہ بن سلمان 24 نومبر 1935 کو پیدا ہوئے۔ وزیر اعظم بننے سے قبل وہ سٹیٹ کونسل اور سپریم ڈیفینس کونسل کے بھی سربراہ رہے۔ شہزادہ خلیفہ سب سے طویل عرصہ کسی ملک کے وزیر اعظم رہنے والے رہنما تھے، انہوں نے سنہ 1971 میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا اور 49 برس اس عہدے پر فائز رہے۔وزیر اعظم کی تدفین کب اور کہاں کی جائے گی اس حوالے سے اب تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ https://www.instagram.com/p/CHe2nf_FQ6J/?igshid=2t3oukpig45n














