روزہ اُن کا کامیاب ہوتا ہے کہ جن کا قلب ایمان سے مزین ہو اور قلب میں نور ہو✨ آپ نے اِس طرح کے روزے رکھے ہیں جن میں آپ نے صرف کھانا نہیں کھایا اور سارا دن پانی نہیں پیا لیکن آپ کے قلب میں بھی شیطان ہے اور آپ کے نفس میں بھی شیطان ہے وہاں تو نور ہے نہیں۔ ۔ روزے کا مقصد یہ ہے نفس کو پاک کرنا۔ صرف بھوک سے تو نفس پاک نہیں ہوگا نا۔ بھوک سے نفس کمزور ہوتا ہے اور نور سے پاک ہوتا ہے۔ بھوک سے نفس کمزور ہوتا ہے پھر اُس کو کمزور کرکے اب پاک کرنا ہے تو پھر نور ضروری ہے۔ اِس لئے روزے میں کامیاب وہ ہوتے ہیں جو ذاکرِقلبی ہوں۔ بھوکا رہتے ہیں نفس کمزور ہوتا ہے، اُدھر سے وہ ذکرفکر کرتے ہیں اُدھر سے وہ نور آتا ہے۔ پھر رات کو تراویح پڑھتے ہیں تو تراویح کا نور وہ بھی سینے میں تو اضافی نور آگیا، اُن کی مدد ہوجاتی ہے اور وہ روزہ رکھنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ اُن کو روزہ رکھنے سے فیض ہوتا ہے کیونکہ اللہ تعالی نے فرمایا کہ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ سورة البقرة آیت نمبر 183 ترجمہ: تاکہ تم پاک ہوجاوٴ۔ از سیدی یونس الگوھر ✨ @younus_algohar #qalb #ramadanmoments #ramadanspirit #ramzan #qalb #zikreqalb #zikr #ramzanmubarak #roza #chhattisgarh (at Chhattisgarh , India) https://www.instagram.com/p/Cb4ugqzP-yj/?utm_medium=tumblr














