کبھی آپ نے معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کو بغیر میک اپ دیکھا ہے؟اگر نہیں تو کلک کریں
کراچی(جی سی این رپورٹ)اداکارہ یمنیٰ زیدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر میک کے بغیر تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں ۔پاکستان کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ یمنیٰ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر انہوں نے خود ہی اپنی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میک اپ کے بغیر چمکیں، مسکراہٹ اور کیمرہ اور مناسب ’’حلقے‘‘۔‘ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کالے جوڑے میں ملبوس یمنیٰ زیدی میک اپ کے بغیر ہی نہایت خوبصورت نظر آ ہی ہیں اور اُن کی جانب سے تصویر پر لکھے گئے کیپشن سے ایسا ظاہر ہو رہا ہے کہ یمنیٰ اپنی ہی خوبصورتی سے کافی متاثر ہیں ۔ یمنیٰ کی تصویر پر اُن کی ایک مداح انستا صارف کی جانب سے کمنٹ میں لکھا گیا کہ ُ کورونا وائرس کی وبا اور آ پکی ادا دونوں ہی جان لیوا ہیں ۔‘ یمنیٰ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر اُن کے مداحوں کی جانب سے اُن کی خوبصورتی سمیت اداکارانہ صلاحیتوں کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔ Read the full article











