پاکستان ،زمبابوے سیریز،ٹرافی کی رونمائی،اسپانسرز کا اعلان راولپنڈی(کرک سین رپورٹ،پی سی بی پ ر) جمعہ سے شروع ہونے والی پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے ایونٹ کے اسپانسرز کا اعلان کردیا گیا ہے۔آئی سی سی مینز ورلڈ کرکٹ سپر لیگ میں شامل ان تینوں میچوں کا ٹائٹل اسپانسر برائیٹو پینٹس ہے۔آئی ٹیل موبائل کو سیریز کا پریزینٹنگ اسپانسر جبکہ سروس ٹائرزنےتین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کے کو اسپانسرز کے لیے پی سی بی سے شراکت داری قائم کرلی ہے۔ دوسری طرف ٹرافی کی رونمائی جمعہ کو ہوئی جس میں کپتانوں نے شرکت کی.

















