نکاح حلالہ و تعدد ازدواج کو چیلنج کرنے والی عذر داری کی فوری سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار
نئی دہلی: سپریم کورٹ آف انڈیا نے کہا ہے کہ مسلمانوں میں رائج نکاح حلالہ اور تعد د ازدواج کی جوازیت جاننے کے لیے ایک پانچ ججی آئینی بنچ تشکیل دے گا۔ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی والی تین ججی بنچ نے جس کے دیگر دو جج جسٹس اے ایم کھانویلکر اور جسٹس وائی چندر چوڑہیں، مدعی ثمینہ...










