گلگت میں سائیکل ریس ٹور ڈی خنجراب کا رنگا رنگ آغاز سٹی پارک گلگت میں پاکستان کی سب سے بڑی سائیکل ریلی ٹورڈی خنجراب کی رنگارنگ افتتاحی تقریب ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان تھے۔ افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ خصوصی بینڈ باجے کے دستے نے دھنیں بھی خوب بکھیریں۔ علاقائی رقص بھی پیش کیا گیا۔ گلگت سے روانگی سے قبل کھلاڑیوں نے ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کیا۔ ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریلی میں افغانستان اور سری لنکا کی ٹیموں سمیت تیرہ ٹیمیں شریک ہیں،،، پاکستان کے چاروں صوبوں کی بھی نمائندگی کی جا رہی ہے۔ سیکرٹری سیاحت آصف اللہ خان کے مطابق دنیا کی اس بلند ترین سائیکل ریلی کو گینیز بک ورلڈ آف ریکارڈ میں درج کرانے کی کوشش کی جائے گی۔
Loading...











